ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی تلقین کی۔

اٗن کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ترقیاتی منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

تاحیات نااہلی ختم، سینیٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعمیراتی کام کی خود نگرانی کر کے معیار کو یقینی بنائیں، ترقیاتی منصوبوں کی لینڈ اسکیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے، ترقیاتی منصوبوں کی لینڈ اسکیپنگ کرتے وقت بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا جائے۔