پنجاب والے ہوجائیں تیار، آج سے موسلادھار بارشیں ہونگی، سیلاب کا خطرہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب والے ہوجائیں تیار، آج سے موسلادھار بارشیں ہونگی، سیلاب کا خطرہ
پنجاب والے ہوجائیں تیار، آج سے موسلادھار بارشیں ہونگی، سیلاب کا خطرہ

لاہور: پنجاب کے شہری ہوشیار ہوجائیں کیونکہ آج سے صوبے میں طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو کہ 31 جولائی تک جاری رہے گا، اس دوران اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے حکام کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب سے جنوبی پنجاب تک کے علاقوں میں بادل خوب برسیں گی۔

راولپنڈی، فیصل آباد، گجرات ،گجرانوالہ ، لاہور میں  تیزبارشیں ہوں گی ایسے ہی جنوبی پنجاب میں بہاولپور رحیم یار خان میں بارشوں کی امید ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 27 جولائی سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔27 سے 31 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور کہیں کہیں وقفے سے موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

طوفانی بارشوں سے سبزیوں کی ترسیل میں مشکل، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

27 سے31 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا شدید خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی، جہلم اور چناب کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی توقع ہے۔ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے، مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے ساتھ ساتھ دریائے چناب میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ ضلع ڈی جی خان میں بھی سیلابی ریلے تباہ کاری پھیلا سکتے ہیں، حکام  نے الرٹ جاری کر دیے۔

پی ڈی ایم اے کے حکام نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ لیکن شہریوں کو بھی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری گھروں کی چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں، گاڑیاں نشیبی علاقوں میں ہرگز کھڑی نہ کی جائیں۔ بچوں کو برقی آلات سے دور رکھیں، دریاوں اور نہروں میں نہانے سے پرہیز کریں۔

Related Posts