کہیں کارروائی، کہیں ڈائیلاگ، آپریشن عزم استحکام کی حکمت عملی طے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

وفاقی حکومت نے آپریشن عزم استحکام سے متعلق حتمی حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم نےکابینہ ارکان کو آپریشن کی وجوہات اور دائرہ کار پر اعتماد میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت نے دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے مطابق آپریشن عزم استحکام کے تحت 30 فیصد کارروائیاں، 70 فیصد ڈائیلاگ اور دیگر اقدامات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی ناکامی کے باعث دہشتگرد کلیئر کیے گئے علاقوں میں واپس آگئے، سکیورٹی فورسز نے بےپناہ قربانیوں سے علاقے کلیئر کرواکر صوبائی حکومتوں کے حوالے کیے اور صوبائی حکومتیں کلیئر کیے گئے علاقوں کو دہشتگردوں سے محفوظ نہیں رکھ سکیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی ہے اور ایوان سے منظور کرانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام بھی آپریشن کی مخالف ہے۔

Related Posts