سینئر صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر میں ایک ہی مرد تھا ہم بے آسرا ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مرحوم ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ ارشد شریف سچ کی جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔
جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ پوسٹمارٹم کے بعد ارشد کی میت دوبارہ قائد اعظم اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر رہے ہیں۔ پمز انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم میں مکمل تعاون کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کی حقیقت میں کوئی حیثیت نہیں، فیروز خان
اس سے قبل ارشد شریف کے اہلخانہ کی درخواست پر انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ پوسٹمارٹم کیا گیا۔
ترجمان پمز کے مطابق ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اورسٹی اسکین مکمل ہونے کے بعد میت کو دوبارہ مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔
کینیا میں قتل ہونے والے پاکستان میں معروف اینکر اور سینئر صحافی ارشد شریف کا پہلا پوسٹمارٹم کینیا میں کیا گیا تھا۔