کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کسی قسم کا رد و بدل نہیں ہوا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2008 ڈالر فی اونس برقرار ہے،دس گرام سونے کا بھاؤ بھی ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے پر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں:سحری میں کھجور کھانے کے کیا فائدے ہیں؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا معمولی اضافہ ہوا تھا۔