زندگی میں وہ وقت بھی آیا جب محسوس ہوا کیریئر ختم ہورہا ہے، فہد مصطفیٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زندگی میں ایک وقت وہ بھی آیا جب محسوس ہوا کہ کیریئر ختم ہورہا ہے، فہد مصطفیٰ
زندگی میں ایک وقت وہ بھی آیا جب محسوس ہوا کہ کیریئر ختم ہورہا ہے، فہد مصطفیٰ

کراچی: ملک کے معروف اداکارہ اور میزبان فہد مصطفی کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام کے دوران وہ وقت بھی دیکھا جب مجھے ایسا محسوس ہوا کہ شاید اب میرا کیریئر ختم ہورہا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ میں اکثر و بیشتر سوچا کرتا تھا کہ ایسی نوکری کروں گا جہاں میری سیلری ایک لاکھ روپے تک ہولیکن میرے ذہن میں یہ نہیں تھا وہ کونسی نوکری ہو گی اور اس حوالے سے کشمکش کا شکار تھا۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ خدا جب انسان پر مہربان ہوتا ہے تواس کے لئے وہاں سے راستے کھول دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا اور میرے ساتھ بھی بالکل ایسا ہی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب شوبز میں آیا تو میں نے ابتداء میں ہی بہت سی کامیابیاں اپنے نام کیں، مگر اسی اثناء میں ایسا وقت بھی آیا جب میں مایوس ہوا اور ایسا محسوس کرتا تھا کہ شاید اب میرا کیریئر ختم ہونے کو ہے۔

فہد مصطفی نے کہا کہ اسی دوران مجھے جیتو پاکستان کی پیشکش ہو گئی اور یہاں سے پھر میرے عروج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ اس میں میرا کوئی کمال نہیں بلکہ اس خدا کی ذات کی مہربانی ہے جس نے مجھ پر اپنا نظر کرم کیا۔

مزید پڑھیں: شوکت علی کی وفات سے پاکستان ایک عظیم گلوکار سے محرو م ہو گیا، عابدہ پروین

Related Posts