امریکی ایئر لائن کے طیارے میں انتہائی مختصر لباس اور نازیبا حالت میں خاتون کے گھس آنے پر پرواز میں کھلبلی مچ گئی۔
ڈیلٹا ایئرلائن کی ایک پرواز میں عملے نے خاتون کو پرواز سے اتارنے کی دھمکی دے دی۔ ڈیلی اسٹار کے مطابق متاثرہ خاتون نیوزی لینڈ کی شہری ہے اور وہ ایک فلم فیسٹیول کے سلسلے میں امریکہ میں سفر کر رہی تھی۔
وہ سالٹ لیک سٹی سے سان فرانسسکو جانے والی پرواز میں سوار تھی۔ اس نے ایسا لباس پہن رکھا تھا جس سے اس کا جسم نمایاں ہو رہا تھا۔ اس پر پرواز کے عملے نے اسے وارننگ دے دی کہ وہ فوری طور پر جیکٹ پہن لے ورنہ اسے جہاز سے اتار دیا جائے گا۔
لیزا آرکبولڈ نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ایئرلائن کے عملے نے اس کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے شرٹ کے نیچے کچھ نہیں پہن رکھا تھا۔
انہوں نے مجھے کہا کہ شرٹ کے اوپر جیکٹ پہن لوں، ورنہ مجھے پرواز سے اتار دیا جائے گا۔
خاتون کے مطابق میں نے ڈیلٹا ایئرلائن کو اس کی شکایت کی ہے مگر ان کی طرف سے مجھے تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔