اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم اپنی بساط کے مطابق اور صورتحال کے پیشِ نظر عوام کیلئے فیصلے کررہے ہیں،تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی تجاویز ضروری ہیں، حکومت کے سامنے کورونا کے ساتھ معاشی چیلنج بھی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی قسم کی پوائنٹ اسکورنگ ہمارا مقصد نہیں، ہمارے ہر فیصلے کا محور عوام ہیں،کورونا قومی مسئلہ ہے،اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ سیاست سے بالا تر ہوکر کام کرنا ہوگا، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی تجاویز ضروری ہیں، حکومت کے سامنے کورونا کے ساتھ معاشی چیلنج بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن سے ہماری برآمدت رکی ہوئی ہیں۔کسی قسم کی پوائنٹ اسکورنگ ہمارا مقصد نہیں، ہمارے ہر فیصلے کا محور عوام ہیں، عوام اس وقت بے روزگاری کا شکار ہے، ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑ رہے۔اس سلسلے میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات موجود ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی موجودہ صورتحال میں اہم فیصلے کرتی ہے۔
ہم اپنی بساط کے مطابق اور صورتحال کے پیشِ نظر عوام کے لیے فیصلے کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ سازی کی جارہی ہے، عالمی معیشت پر پڑنے والے دباؤ سے پاکستان بھی متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریلیف پیکیج دے رہی ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 25نجی نیوز چینلز کے کیمرہ مینز کو حفاظتی کٹس دی ہیں۔ صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں،تمام وزارتوں کو میڈیا کے بقایا جات ادا کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا قومی مسئلہ ہے،اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام کو یہ تاثر جائے کہ ہم سب کورونا کیخلاف متحد ہیں۔