اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس دفعہ بڑا اچھا بجٹ آرہا ہے جس میں عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے گا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو اچھا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ بجٹ میں عوام کے لیے ریلیف ہے۔
دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کے مطابق جن ود ہولڈنگ ٹیکسز سے آمدن نہیں ہورہی انہیں ختم کیا جائیگااور آئندہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکسزکو کم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:معاشی ترقی کی شرح 5.97، مہنگائی 11.3 فیصد ریکارڈ: قومی اقتصادی سروے پیش