نوازشریف اور سابق قائد ایم کیو ایم میں اب کوئی فرق نہیں رہا، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوازشریف اور سابق قائد ایم کیو ایم میں اب کوئی فرق نہیں رہا، اسد عمر
نوازشریف اور سابق قائد ایم کیو ایم میں اب کوئی فرق نہیں رہا، اسد عمر

کراچی: وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولمپنٹ اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے بحری امورسیدعلی حیدرزیدی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور سابق قائد ایم کیو ایم میں اب کوئی فرق نہیں رہا، دونوں ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سے سوال ہے کہ لاک ڈاؤن کہاں گیا؟ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں یہ عمل جرم کرنے کے مترادف ہے۔آپ کا ایلچی ڈی جی آئی ایس آئی کے پاس دراصل سیاسی بھیک مانگنے گیا تھا، ہر جگہ ناکامی کے بعد نواز شریف کو جمہوریت یاد آگئی۔

نواز شریف امیرالمومنین بننا چاہتے ہیں،ادارے نواز شریف کے تابع نہیں ہوں گے،نواز شریف کی دھمکیاں کام نہیں آئیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیراسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کو گیارہ جماعتوں سے زیادہ ووٹ ملے،اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے بھی ووٹ بھی شامل کر لیں تو ووٹ دو گنا ہو جاتے ہیں۔

میاں نواز شریف منافقت کی سیاست کر رہے ہیں میاں نواز شریف کی سیاست کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ان کی تحریک سیاسی بھیک کی تحریک ہے، نواز شریف خود کو کرپشن مقدمات سے بچانا چاہتے ہیں۔

میاں نواز شریف شریف اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست کر رہے ہیں،نواز شریف ایک سزا یافتہ مجرم ہے،نواز شریف کو عدالت نے جھوٹا امانت میں خیانت کرنے والا قرار دے کر اقتدار سے الگ کیا،نواز شریف کو جنرل جیلانی کے بوٹ چاٹتے وقت آئین نظر نہیں آیا۔

محمد خان جونیجو کو فوجی ڈکٹیٹر نے برخواست کیا تو نواز شریف ڈکٹیٹر کے ساتھ کھڑے تھے۔میاں نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کی حمایت میں ووٹ دیا۔این آر او مانگنے والوں میں شہباز شریف اور بلاول بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج سے بات کرنے سے آئین نہیں روکتا لیکن آپ لوگ این آر او لینے جاتے ہیں۔آپ نے آرمی چیف کے پاس اپنا ایلچی بھیجا۔ایلچی نے کہا کہ میں اپنے پرانے دوست کے پاس لیڈو کھیلنے گیا تھا،نواز شریف ہر دور میں فوجی سپہ سالاروں سے لڑتے رہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا حتساب کرنے پر جمہوریت کا شور مچایا جارہا ہے،سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے،سب سے زیادہ امیر بھی سندھ میں رہتے ہیں،نانا اور امی کی سیاست کی جارہی ہے،ملک بگاڑنے والے ملک سوارنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

ہمیشہ فوج کی تائید کرنے والے آج اسی کے خلاف بول رہے ہیں،نیا عمران خان میدان میں آ گیا ہے،کرکٹ کی زبان میں عمران خان نے نئی گیند لے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزار قائد کو سیاسی اکھاڑا بنا کر اس کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔

جس طرح فوج کے خلاف زہر افشانی کی جارہی ہے، اس سے تمام پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ ہم کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ نہیں دیتے یہ انہیں کا کام ہے، مگر جو بکواس فوج کے خلاف کی گئی ہے وہ باعث شرم ہے۔

Related Posts