حرم شریف میں خلقت امڈ آئی، گنجائش ختم ہونے پر نمازیوں سے معذرت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مکہ مکرمہ میں حرم شریف کی انتظامیہ نے نمازیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قریبی مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کریں تاکہ حرم شریف میں ہجوم کو کم کیا جا سکے۔

پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میرے شہری بھائی، میرے اقامت پذیر بھائی، مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کی تعداد بہت زیادہ ہو رہی ہے اور آپ کا قریبی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنا بھیڑ کو کم کرنے میں ایک قابل قدر تعاون ہوگا۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے ادارے جنرل پریذیڈنسی نے آج جمعہ کی نماز ادا کرنے کے خواہشمندوں کے استقبال کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا تھا۔

حرم شریف کی انتظامیہ کے سرکاری ترجمان ھانی بن حسنی حیدر نے کہا کہ مسجد حرام میں لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے انتظامیہ نے اپنی تمام انسانی، خدماتی اور عملی توانائیوں کو متحرک کر دیا ہے۔ اللہ کے مہمانوں کی جامع خدمات کی استعداد کار کو بڑھایا جارہا ہے۔

Related Posts