بالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن تھرلر فرنچائز ’دھوم‘ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یش راج فلمز (YRF) میں “دھوم 4″ بنانے کیلئے پیشرفت ہوئی ہے۔
پروڈیوسر ادیتیہ چوپڑا آیان مکرجی کو ’دھوم 4‘ کے لیے ہدایت کار کے طور پر منتخب کرنے کے خواہاں ہیں۔
’دھوم 4‘ ادیتیہ چوپڑا کا سب سے زیادہ اہم پروجیکٹ ہے، جسے وہ بہترین کاسٹ اور ہدایت کار کے ساتھ بنانا چاہتے ہیں۔
نئی فلم کی کاسٹنگ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا اور 2025 کے وسط تک اس بارے میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔
آیان مکرجی اس وقت ’وار 2‘ پر کام کر رہے ہیں اور اس کے بعد ’بھرماسترا‘ پر کام کریں گے۔
واضح رہے کہ دھوم 2 فلم 2006 میں ریلیز ہونے والی ہندی فیچر فلم تھی جس کی ہدایتکاری سنجے گدھوی نے کی اور اسے ادیتہ چوپڑا اور یش چوپڑا نے تقریبا تین سو پچاس ملین ہندوستانی روپوں میں بنا کر یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا۔
یہ دھوم سیریز کی دوسری فلم تھی جس میں ابھیشک بچن اور ادے چوپڑا نے دوبارہ جے ڈکشٹ اور علی خان کا کردار ادا کیا۔ دھوم ٹو کے بعد دھوم تھری بھی بن چکی ہے، جبکہ اب اس سیریز کے تخلیق کار دھوم فور لانے کا سوچ رہے ہیں۔