شوگرملز پر ایک خاص طبقے کی اجارہ داری ہے، معاون خصوصی شہزاد اکبر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوازشریف سے آج بھی پوچھ لیں کہ ان کا نظریہ کیا ہے تو وہ نہیں بتا سکتے، شہزاد اکبر
نوازشریف سے آج بھی پوچھ لیں کہ ان کا نظریہ کیا ہے تو وہ نہیں بتا سکتے، شہزاد اکبر

اسلام آباد: معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوگرملز پر ایک خاص طبقے کی اجارہ داری ہے، وزیراعظم نے شوگر کمیشن کی سفارشات کی منظوری دیدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5سال میں 29ارب کی سبسڈی کا جائزہ لیا گیا،5سال میں دی گئی سبسڈی قواعد و ضوابط سے ہٹ کر دی گئی، سفارشات کی روشنی میں ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سفارشات کی روشنی میں کسی بھی کارروائی کی منظوری دی گئی ہے، ملوث افراد کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ کچھ لوگوں کو چینی اسکینڈل کے حوالے سے نامزد کر دیا گیا ہے، نامزد افراد کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

شوگر مافیا کے ہاتھ بہت مضبوط ہیں،ان کی پہنچ اداروں کے اندر تک ہے، چیئرمین نیب کو چینی اسکینڈل سے متعلق پہلا ریفرنس بھیج دیا گیا ہے،چینی اسکینڈل کے حوالے سے نیب کارروائی کرے گا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ کمیشن کی تعین کردہ چینی کی قیمت اور موجودہ قیمت میں بہت فرق ہے، چینی کی قیمتوں کے تعین کیلئے وفاقی وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی کام کرے گی۔ شوگرملز پر ایک خاص طبقے کی اجارہ داری ہے۔

Related Posts