اسلام آباد:ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7 ہزار 182 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 38 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.53 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اموات کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ابھی بھی کورونا وائرس کے شکار 47 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں میں پھر اضافہ،تعداد 4 ہزار 979 ہوگئی
دوسری جانب سے ملک میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ متعدد مریضوں کو لایا جارہا ہے۔