فاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسے احمق اور پاگل شخص کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے متوقع احتجاج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج تحریک انصاف کا آئینی حق ہے لیکن وہ سپریم کورٹ کی مختص کی گئی جگہ پر احتجاج کریں تو ہم ان کو سیکورٹی فراہم کریں گے، لیکن اگر وہ ڈی چوک کی طرف آئینگے تو پھر ان کو دھونی دی جائے گئی۔
انہوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر صوبوں کے حوالے سے موقف اختیار کیا کہ ریاست کے دارالخلافہ پر چڑھائی کے لیے جو صوبے لانگ مارچ کو سپورٹ کرینگے اُن کے خلاف کاروائی کا اختیار آئین پاکستان وفاقی حکومت کو دیتا ہے۔ یہ معاملہ وفاقی کابینہ اور وزیر کے ساتھ ڈسکس کرکے اختیار کو استعمال کیا جائےگا۔
پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے، شیخ رشید
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جیسے احمق اور پاگل شخص کے ساتھ کوئی کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ جن لوگوں نے ماضی میں اس کی حمایت کی تھی وہ بھی کانوں کو ہاتھ لگارہے ہیں، اب اس شخص سے کوئی محفوظ نہیں ہے۔