پاکستان میں سیاحت کیلئے بہترین مقامات موجود ہیں‘ احسن خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں سیاحت کیلئے بہترین مقامات موجود ہیں‘ احسن خان
پاکستان میں سیاحت کیلئے بہترین مقامات موجود ہیں‘ احسن خان

لاہور:نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے لئے بہترین مقامات موجود ہیں، متعلقہ وزارت کو غیرملکی سیاحوں کو پاکستان کی سیاحت اور ثقافت کی طرف راغب کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

 انہوں نے کہا کہ خاص طور پر شمالی علاقہ جات میں خدا کی قدرت کے نظارے ایسا دلکش منظر پیش کرتے ہیں کہ عقل دھنگ رہ جاتی ہے۔اسی طرح پاکستان کی ثقافت میں ایسی خوبصورتی موجودہے جو دنیا کے کسی اورخطے میں نہیں۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں مغلیہ دور کی تاریخی عمارات کا ایک ذخیرہ موجود ہے جن کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ بر صغیر میں کس طرح کے ہنر مند موجود تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے ایسی عمارتیں تخلیق کیں جن کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں چلے جائیں تو وہاں پر آپ کو ایسی تاریخ ملتی ہے جسے سن کر فخر محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ پاکستانی سیاحت اور ثقافت کے حوالے سے ڈاکو میٹریز بنائی جائیں اور انہیں سیاحت کے لئے شوقین سمجھے جانے والے جانے والے ممالک میں دکھایا جائے۔

Related Posts