8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے میں گم ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک نوجوان اعجاز احمد بالاکوٹ پہنچا ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 8 اکتوبر کے زلزلے میں لاپتا ہوگیا تھا۔ 18 سال بعد واپس آنے والے اس نوجوان کو اپنے گھر والوں کی تلاش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
مکہ مکرمہ میں عازمین حج کا استقبال روایتی سعودی قہوے سے کیا جا رہا ہے
نوجوان اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ اسے زلزلے والے دن زخمی حالت میں راولپنڈی پہنچایا گیا جس کے بعد اس کی واپسی نہ ہوسکی، اٹھارا برس میں اسے 4 جگہوں پر فروخت کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناخت کے لیے نوجوان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں گے جس کے ذریعے اس کے گھر والوں کی تلاش کی جائے گی۔