ہری پور،پولیس کے بدترین تشدد کے باعث نوجوان ذہنی توازن کھو بیٹھا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہری پور،پولیس کے بدترین تشدد کے باعث نوجوان ذہنی توازن کھو بیٹھا
ہری پور،پولیس کے بدترین تشدد کے باعث نوجوان ذہنی توازن کھو بیٹھا

اسلام آباد:تحصیل و ضلع ہری پور میں پولیس تشدد سے نوجوان عظمت رحمان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا،متاثرہ نوجوان عظمت رحمان کے والد محمد اعجاز کے مطابق میں ضلع ہری پور گاؤں پڈھانہ کا رہائشی ہوں 12 جولائی کو میرے بیٹے عظمت رحمان کو تھانہ کھلا بٹ کی پولیس اے ایس پی قیس خان کی قیادت میں گھر سے اٹھا کر لے گئی۔

تھانے میں پہنچتے ہی عظمت رحمان پر بہیمانہ تشدد د کرنا شروع کر دیا، اسے الٹا لٹکا کر ہاتھ پاؤں باندھ بند کر منہ پر کالی پٹی چڑھا کر اتنا تشدد کیا کہ وہ بے ہوش ہوگیا۔

اے ایس پی قیس خان اور سب انسپکٹر عبدالرشید ایلیٹ فورس،دونوں دوران تشدد کرسی پر بیٹھ کر چارسپاہیوں کو آرڈر کرتے رہے کہ اس کو مارو اور اتنا مارو کہ یہ بے ہوش ہو جائے دوران تشدد میرے بیٹے سے نثار کے بارے میں پوچھتے رہے کہ نثار کی زمین پر قبضہ کیوں نہیں چھوڑتے۔

جب ہم لوگ تھانے پہنچے تو اے ایس پی قیس خان اور سب انسپکٹر مشوانی تھانے کے پچھلے گیٹ سے بھاگ نکلے،میرے بیٹے کو جعلی ریپ کیس میں اٹھا کر لے گئے،آصف خان جس نے اپنے بھتیجے عباس کے ساتھ بدفعلی کا جھوٹا پرچہ کٹوا یا یہ لوگ جسم فروشی کا دھندہ کرتے ہیں اور پیسے لے کر کسی پر بھی جعلی کیس ڈالوا سکتے ہیں۔

میرے بیٹے کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور پولیس والوں نے کہا کہ اگر تم نے عدالت میں اپنا منہ کھولا تو تمہیں دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا پھر آصف خان اور علی رحمان دونوں بھائیوں نے راضی نامہ لکھ کر دیا میرا بیٹا ضمانت پر رہا ہو کر گھر واپس آیا اس کی دماغی حالت بہت خراب ہوچکی ہے اور سارے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

دماغ کے ڈاکٹر سے بیٹے کا علاج کرایا لیکن چودہ ماہ گزرنے کے باوجود بھی میرا بیٹا ذہنی طور پر مفلوج ہوچکا ہے لیکن ہمیں ابھی تک انصاف نہ مل سکا،ہم آئی جی کے پی کے اور ڈی آئی جی سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈی پی او ہری ہر سے ہمارے کیس کی غیر جانبدارانہ انکوائری کریں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں اور اور ہمیں انصاف مل سکے اور واقعہ میں شامل تمام کرداروں کو قرار واقعی سزا مل سکے کے

Related Posts