بد بخت بیٹے کا مکان پر قبضے کیلئے بوڑھے والدین پر بد ترین تشدد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بد بخت بیٹے کا مکان پر قبضے کیلئے بوڑھے والدین پر بد ترین تشدد
بد بخت بیٹے کا مکان پر قبضے کیلئے بوڑھے والدین پر بد ترین تشدد

اسلام آباد:مکان پر قبضہ کرنے کے لئے سگے بوڑھے ماں باپ پر تشدد کرکے زخمی کرنے والے بدبخت بیٹے اور اس کے ساتھی کو تھانہ گولڑہ پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ گولڑہ سب انسپکٹر شبیر احمد تنولی نے متاثرہ بزرگ خاتون کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرکے بزرگ والدین پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے اور اس کے کزن کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

متاثرہ خاندان نے فوری ایکشن لینے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ اتفاق ٹاؤن میرآ بادیہ کی رہائشی بزرگ خاتون ارشاد بی بی اور اس کے خاوند ملازم حسین کی زندگی ان کے سگے بدبخت بیٹے محمد آصف نے اجیرن بنا رکھی تھی۔

مکان ہتھیانے کے لئے ملزم آئے روز اپنے بوڑھے اور بیمار والدین اور بہنوں کو مارپیٹ کرتا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا۔

مزید پڑھیں:سیلفی لینے کے شوق نے مفرور ڈکیتوں کی شناخت کرادی

ملزم نے اپنے والدین سے گھر کا قیمتی سامان بھی چھین لیا تھا۔ملزم کی جانب سے اپنی والدہ ارشاد بی بی پر کئے گئے تشدد سے اس کی آنکھوں اور چہرے پر زخم آئے اور نیل بھی پڑ گئے تھے۔

Related Posts