بیت المقدس میں شہری آبادی پر اسرائیلی افواج کی آنسوگیس کی بدترین شیلنگ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیت المقدس میں شہری آبادی پر اسرائیلی افواج کی آنسوگیس کی بدترین شیلنگ
بیت المقدس میں شہری آبادی پر اسرائیلی افواج کی آنسوگیس کی بدترین شیلنگ

مقبوضہ بیت المقدس:قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ابودیس کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر آنسوگیس کی بدترین شیلنگ کی ہے،جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ قابض فوج نے مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس کے نواحی علاقے راس کبسہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر اندھا دھند شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی دم گھنٹے سے بیہوش ہوگئے،جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ شیلنگ کے ساتھ ساتھ قابض فوج نے ابو دیس میں گھروں میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔

اس موقعے پر فلسطینی شہریوں نے قابض فوج کی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا اور قابض فوج پر سنگ باری کی۔جس کے بعد فلسطینی فوج کی جانب سے بے گناہ شہریوں کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

Related Posts