میٹا کے پلیٹ فارم پر دنیا کا پہلا ورچوئل ریپ کیس رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹا کے پلیٹ فارم پر دنیا کا پہلا ورچوئل ریپ کیس رپورٹ
میٹا کے پلیٹ فارم پر دنیا کا پہلا ورچوئل ریپ کیس رپورٹ

واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ میٹا کے پلیٹ فارم پر 21 سالہ لڑکی کیساتھ دنیا کا پہلا ورچوئل ریپ کیس رپورٹ ہوا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ورچوئل ریئلٹی پلیٹ فارم ہورائزن ورلڈز پر اکیس سالہ ریسرچر کے اوتار (کمپیوٹر پر بنائی گئی ایک فرضی کردار کی تصویر) کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔

اس وی آر پلیٹ فارم پر تحقیقی کام کرنے والے کارپوریٹ اکاؤنٹیبلیٹی گروپ ’ سم آف اس‘ نے اس حوالے سے کہا کہ لڑکی کے اوتار سے ساتھ زیادتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ میٹا ورس میں بھی اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انقلابی پیشرفت، زمین کی بیرونی پرت پر پھیلنے والی نئی مقناطیسی لہر دریافت

مذکورہ کمپنی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ہماری کمپنی چاہتی ہے کہ ہورائزون ورلڈ میں ہر کسی کو حفاظتی طریقہ کار کے تحت رسائی فراہم کرتے ہوئے ہمیں تفتیش کرنے اور ذمے داران کے خلاف کارروائی کرنے میں مدد مل سکے۔

خیال رہے کہ ورچوئل پلیٹ فارم ہوئرازن ورلڈ اس وقت صرف کینیڈا اور امریکا کے صارفین کے لیے دست یاب ہے، جس کے اوتار بہت سادہ اور کارٹون کی شکل و صورت رکھتے ہیں۔

کمپنی کے کمپین ڈائریکٹر وکی وائٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ لڑکی کے اوتار پر حملہ صدمے کا سبب ہے اور اور اس کے دوسرے استعمال کنندگان پر اثرات مرتب ہوں گے۔

علاوہ ازیں بی بی سی کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسرچر کے کمرے میں دو مرد اوتار موجود ہیں، جن میں سے ایک اطراف کا جائزہ لے رہا ہے جب کہ دوسرا لڑکے نزدیک ہے۔ یہ دونوں افراد آپس میں نامناسب تبصرے کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ شراب کی ورچوئل بوتلیں بھی شیئر کر رہے ہیں۔

Related Posts