کراچی: پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی پر دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک کے ٹو کے بیس کیمپ پر سب سے بڑا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔
پاکستان کا 76 واں جشن آزادی ملک کے طول وعرض زمین اور خلا سب جگہ شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک کے ٹو پر بھی سب سے بڑا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔
پاک فوج نے بیس کیمپ پر 150 فٹ طویل قومی پرچم لہرایا، یہ ریکارڈ پاک فوج کے شہیدوں غازیوں اور سیاچن کے محاذ پر وطن کی حفاظت کرنے والوں کے نام کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس قومی ریکارڈ کو بنانے میں سندھ، پنجاب، بلوچستان گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے کھلاڑی شامل تھے، 9 رکنی ٹیم میں اسپین سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما مارتھا نے بھی شرکت کی۔
پی سی بی کی ویڈیو سے عمران خان کو نکال دیا گیا، مداح برہم
غیر ملکی خاتون کوہ پیما نے یوم آزادی پر پاکستانیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کا 76 واں جشن آزادی ملک کے طول وعرض سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ کئی غیر ملکی عمارات سبز ہلالی پرچم کے رنگ سے رنگ گئیں۔
اماراتی خلا باز سلطان النیادی نے چارسوکلومیٹرکی بلندی سے پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی میں شرکت کی۔ پاکستانی عوام کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مبارک باد دی اس کے ساتھ اسلام آباد کی تصویر بھی شیئر کی۔