دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے، شاہ محمود قریشی
دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں علاقائی سلامتی اور پاکستان کی ترجیحات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں کرونا وبائی چیلنج، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس وبائی حملے کے نتیجے میں خطے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں کووڈ 19 کے بعد کی علاقائی و عالمی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاری مکمل کرنا ہو ں گی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، ماہرین امور خارجہ و وزارت خارجہ کے اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دے کر معاشی اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔کرونا وبا کے باعث دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اس وبا کے مضمرات سب سے زیادہ ہونگے۔

ان حالات میں جب کرونا وبا کے باعث ہمارا زرمبادلہ تیزی سے کم ہو رہا ہے اور ایکسپورٹس کی شرح بہت کم ہو چکی ہے ہمیں اپنی معاشی بحالی کیلئے نئے مواقعوں پر توجہ دینا ہو گی۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت کے ساتھ ادا کرتا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

Related Posts