خاتون نے ایک واٹس ایپ میسج پر کلک کرکے لاکھوں کا نقصان کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون نے ایک واٹس ایپ میسج پر کلک کرکے لاکھوں کا نقصان کرلیا
خاتون نے ایک واٹس ایپ میسج پر کلک کرکے لاکھوں کا نقصان کرلیا

ممبئی:ریٹائرڈ ٹیچر جن کا تعلق بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ہے،ایک واٹس ایپ میسج موصول ہونے کے بعد اپنے بینک اکاؤنٹ سے تقریباً 21 لاکھ روپے سے محروم ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ٹیچر ورالکشمی ایک نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ میسج موصول ہونے کے بعد سائبر فراڈ کا شکار ہوئیں۔

خاتون نے اس حوالے سے بتایا کہ گزشتہ دنوں انہیں واٹس ایپ پر ایک میسج ملا، جس کے ساتھ ایک لنک منسلک تھا، جس کے بعد ان کے بینک اکاؤنٹس سے مختلف ٹرانزیکشنز خود بخود ہوگئیں۔

خاتون کے مطابق ملزمان نے 20، 40 اور 80 ہزار بھارتی روپے کی کئی ٹرانزیکشنز کرتے ہوئے مجموعی طور پر بینک اکاؤنٹ سے 21 لاکھ روپے نکال لیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو واٹس ایپ پر ایک میسج موصول ہوا، جیسے ہی انہوں نے اس پر کلک کیا تو بینک کی جانب سے کئی میسج آئے کہ آپ کے اکاؤنٹ سے رقم کی کٹوتی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:نیند کی کمی انسان کو بے حس اور خود غرض بنادیتی ہے، تحقیق

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

Related Posts