لیاقت پور، خاتون نے اپنے شوہر کومبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیاقت پور، خاتون نے اپنے شوہر کومبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا
لیاقت پور، خاتون نے اپنے شوہر کومبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا

اسلام آباد:ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کی حدود تھانہ پکالاڑاں میں خاتون نے اپنے خاوند کو مبینہ طور پرزہر دے کر قتل کر دیا۔ واضح رہے کہ بیوہ مقتول منیر احمد کی یہ اپنے شوہر سے چھٹی شادی تھی۔

اس سے قبل غلام فاطمہ نے پانچ شادیاں کی تھیں اور ان تمام کیسز میں بھی یہی حالات رہے،مقتول کی بہنوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ تقریباً صبح 6 بجے محمد اجمل نامی شخص نے فون پر ہمیں اطلاع دی کہ ہمارا بھائی منیر احمد قتل ہوگیا ہے اور اس کی لاش قریبی باغ میں پڑی ہوئی ہے۔

ہم لوگ فورا ًوہاں پہنچے اور اپنے بھائی کی لاش کو پولیس کے ہمراہ لیاقت پور تھانہ صدر پہنچے،وہاں سے ہمارے بھائی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بھجوایا گیا لیکن ابھی تک ہمارے بھائی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں ملی اور نہ ہی ابھی تک بھائی کے قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

ہمیں سو فیصد یقین ہے کہ ہماری بھابھی غلام فاطمہ نے ہی ہمارے بھائی کو کو زہر دے کر قتل کیا ہے،ڈاکٹر اور پولیس کی ملی بھگت سے ہمارے کیس کو خراب کر دیا گیا ہے، مقامی ایس ایچ او اور ڈی ایس پی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔

مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ ایک ماہ سے انصاف کے لیے خوار ہو رہے ہیں اور انصاف کی تلاش میں شہر اقتدار اسلام آباد پہنچے ہیں کہ شاید ہماری یہاں شنوائی ہو جائے۔

آئی جی پنجاب پولیس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ہمارے بھائی کے قاتلوں کو ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق ان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔

Related Posts