ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، بابر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، بابر اعظم

جمیکا: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب بھی جیت ملتی ہے بطور کپتان بہت اعتماد ملتا ہے،تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ وکٹ سے مدد نہیں ملی تو فیلڈنگ پوزیشنز بدل کر حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ خوشی ہے کہ پہلی اننگز میں جلدی وکٹیں گنوانے کے باوجود فواد عالم کے ساتھ پارٹنرشپ ہمیں میچ میں واپس لائی۔ انہوں نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان فاسٹ باؤلر نے اپنی عمدہ باؤلنگ سے میزبان ٹیم کو بیک فٹ پر ہی رکھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے حکمت عملی کے تحت ویسٹ انڈیز کو چوتھے روز بیس اوورز کھیلائے،ہمیشہ کہتا ہوں فواد عالم بہت تجربہ کار بلے باز ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مشکل کنڈیشنز میں انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے فواد عالم ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ:شاہین آفریدی 8ویں پوزیشن پر آگئے، فواد عالم کی بھی ترقی

ہمارے ہر بلے باز کو فواد عالم سے سیکھنے کی ضرورت ہے،شاہین شاہ آفریدی بہت بااعتماد باؤلر ہیں،جب بھی انہیں باؤلنگ کا کہتا ہوں وہ جارحانہ باؤلنگ کرتے ہیں،خوشی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی جیسا باؤلر میرے پاس ہے۔

Related Posts