دوسری شادی کا سوچنے والے ہوشیار، سیالکوٹ میں بیوی نے شوہر کو آگ لگا دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جیو

ملک میں دوسری شادی المیوں اور سانحوں کو جنم دینے کا باعث بنتی جا رہی ہے، سیالکوٹ میں بیوی نے دوسری شادی کے شک پر شوہر کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سیالکوٹ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے اپنی تین بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ میں اگوکی محلہ رویل گڑھا میں پیش آیا۔ جھلسنے والے شخص شکیل کو ٹی ایچ کیو اسپتال سمبڑیال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شہری کے جسم کا 60 فیصد حصہ جل چکا ہے۔

متاثرہ شخص کے مطابق اس کی بیوی اور اس کے درمیان چند روز سے نازاضی چل رہی تھی، گزشتہ روز وہ اپنے گھر پہنچا تو پھر جھگڑا شروع ہوگیا جس کے بعد گھر میں موجود بیوی نے اپنی تین بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس نے متاثرہ شخص شکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اس کی بیوی کی تین بہنوں اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزمہ بیوی کو شوہر پر کافی عرصے سے خفیہ طور پر دوسری شادی کرنے کا شک تھا، جس کی رنجش میں معاملات بڑھتے بڑھتے اس انجام تک پہنچ گئے۔

Related Posts