گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سما

سکھر کے علاقے کندھرا میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے اپنے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول شہری نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، ملزمہ مقتول کی دوسری بیوی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے ابھی تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں پانچویں بیٹی کو جنم دینے پر شوہر اور سسرال والوں نے تشدد کرکے خاتون کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق دلخراش واقعہ بہاولنگر میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ شمائلہ بی بی نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ جوڑے کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں تاہم مقتولہ کو جہیز اور بیٹیوں کی پیدائش پر اپنے شوہر اور سسرال والوں کی جانب سے جسمانی تشدد کا سامنا تھا۔

شمائلہ نے جب پانچویں بیٹی کو جنم دیا تو ملزم اور اس کے گھر والے مشتعل ہو گئے اور خاتون کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا جس سے اس کی جان چلی گئی۔

Related Posts