اسلام آباد:شہر اقتدار میں بیوہ عورت سے شادی کرکے لوٹ لیا گیا، سانگھڑ سندھ کے رہائشی عمران نے ایک اسلام آباد کی بیوہ عورت سے شادی کی،دو ماہ کے بعد آیا تو بیوی اور اسکی بیٹی کو نشہ آور نیند کی گولیاں دے کر آلٹو مہران گاڑی HD-698 اور زیورات کے ساتھ پچاس ہزار روپے نقد لے کر فرار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ ملزم عمران اس سے قبل بھی درجنوں شادیاں کر کے متعدد عورتوں کو لوٹ چکا ہے، تھانہ کھنہ پولیس کے ملزمان کے ساتھ معاملات طے اور SHOکا ملزمان کی مکمل پشت پناہی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
بیوہ عورت تھانہ کھنہ گئی تو منت سماجت کر کے عمران کے خلاف FIR درج کروائی،ملزم نے گاڑی ایبٹ آباد شہر میں فروخت کر دی، جبکہ گاڑی آلٹو مہران عورت کے اپنے نام ہے،جب پولیس گاڑی برآمد کرنے کے لئے ایبٹ آباد گئی تو پولیس نے گاڑی برآمد کرنے کی بجائے ملزمان سے مک مکا کرلیا۔
گاڑی کو تھانہ کھنہ لے کر آنے کی بجائے بھاری رشوت کے عوض وہیں چھوڑدیا گیا،پولیس نے ملزمان کواتنا ٹائم دیا کہ انہوں نے عدالت سے وقت لے لیا، ملزمان SHO کے کمرے میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے بیٹھ کر مذاکرات کرتے رہے، مدعیہ گاڑی مالکان کو SHO نے کمرے سے باہر نکال دیا اور بے عزت کر کے کہا جاؤ باہر بیٹھو۔
SHO نے بعد میں مدعیہ کو کہا کہ کچھ پیسے لے لو اور گاڑی انہی لوگوں کے حوالے کر دو،عورت نے انکار کر دیا، مدعیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا SHO کھنہ اور تفتیشی افسر ASI نصیر دونوں ملزمان پارٹی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں،مجھے ان لوگوں سے انصاف کی امید نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق SHO اور تفتیشی نے ملزم کو VIP پروٹوکول دے دیا ہے،ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی،الٹاخاتون کودھمکا جا رہا ہے،خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز حسین شاہ اور IG اسلام آباد فوری نوٹس لیں مجھے میری گاڑی واپس دلوائیں۔
ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،تفتیشی نصیر ASI سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا تو نصیر نے بتایا ملزمان پارٹی نے عدالت سے سٹے لیا ہوا ہے ہم کیا کرسکتے ہیں،ملزمان پارٹی آئندہ 02-12-2020کو عدالت میں گاڑی سمیت پیش ہوں گے۔