راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ارشد شریف سے متعلق مریم نواز کے ٹوئٹ پر پوری قوم انھیں لعن طعن بھیج رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہوچکا ہےجس طرح وزیرِ قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح حکومت سے بھی الیکشن کی تاریخ لی جائے گی۔
جمعرات کو 2بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔جمعےکو11بجے لبرٹی چوک لاہور سےظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے۔راناثناءاللہ جسےایرپورٹ جانےکی ہمت نہیں ہوئی،اگراسنےطاقت استعمال کی تواسے بھاگنےکی بھی مہلت نہیں ملےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 26, 2022
عمران خان ارشد شریف کی لاش گھٹیا سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔رانا ثناء اللہ
ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی، ارشد شریف پر مریم کے ٹوئٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پر ساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے، جمعرات کو 2 بجے فیصل مسجد میں شہید کا نماز جنازہ پڑھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعے کو 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سے ظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے، پُرامن، آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے۔