شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات کی شہرقائد میں جمعرات اور جمعے کو بوندا باندی کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی شہرقائد میں جمعرات اور جمعے کو بوندا باندی کی پیشگوئی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی ، واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے شہر قائد گرمی کی لپیٹ ہے ، مگر آج ہونے والی بارش کے باعث موسم قدرے بہتر ہوگیا ۔

نارتھ کراچی ،سرجانی ٹاؤن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی ، بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں تیز بارش کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون سلسلے کا کافی بڑاحصہ سمندر میں منتقل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے سلسلے کے کچھ اثرات دیہی سندھ کے اضلاع میں ہلکی بارش کی شکل میں نمودار ہوسکتے ہیں جس کے باعث رات و دن کے اوقات میں شہر میں بونداباندی ہوسکتی ہے۔

Related Posts