حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، اسپل وے کھولنے کی تیاریاں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، اسپل وے کھولنے کی تیاریاں
حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، اسپل وے کھولنے کی تیاریاں

کراچی/ حب:بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بارش کا پانی ریلے کی شکل میں حب ڈیم میں داخل ہورہا ہے جس کے باعث ڈیم میں پانی کا لیول مسلسل بڑھ رہا ہے۔ مزید پانی آنے کے بعد خطرے کے نشان پر پہنچ گیا تو اسپل وے کھول دیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے اس حوالے سے انتظامات شروع کردیے۔ اسپل وے کے راستے میں موجود آبادیوں کو خالی کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خضدار اور دریجی کے علاقوں میں بارش ہوئی تو حب ڈیم بھر جانے کا قوی امکان ہے۔

ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو اسپل وے کھول دیا جائے گا۔ ڈی سی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں میں مزید 6فٹ پانی ذخیرہ ہوسکتا ہے جبکہ حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ڈیم بھرنے کی صورت میں اسپل وے سے پانی کا اخراج کسی بھی وقت شروع ہوسکتا ہے۔ڈی سی لسبیلہ کا کہنا تھا کہ اسپل وے کے راستے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوجائیں۔ تاکہ کسی بھی جانی اور مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

Related Posts