واٹر بورڈ نے نشیبی علاقوں اور شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹر بورڈ نے نشیبی علاقوں اور شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی شروع کردی
واٹر بورڈ نے نشیبی علاقوں اور شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی شروع کردی

کراچی: واٹربورڈ نے بارش کے آغاز کے ساتھ ہی شہر کے نشیبی علاقوں اور اہم شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات شروع کردیئے۔

واٹربورڈ کی جیٹنگ راڈنگ و سیورکلینگ مشینوں اور موبائل ڈی واٹرنگ پمپس نے مصروف و اہم شاہراہوں پر جمع کئی کئی فٹ پانی کی نکاسی کا کام شروع کردیا ہے۔

ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان کی ہدایت پر چیف انجینئر سیوریج، چیف انجینئر بلک، چیف انجینئر واٹر،چیف انجینئر الیکڑیکل اینڈ مکینیکل نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری کام کی نگرانی کی۔

واٹر بورڈ کے تمام ضلعی سپر نٹنڈنگ انجینئرز اپنے ماتحت عملے اور ضروری بھاری مشینری کے ساتھ اپنے متعلقہ علاقوں میں موجود ہیں، واٹر بورڈ کے کمپلین سینٹرز بھی پوری طرح فعال ہیں۔

شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کیلئے سیکنڈری پمپنگ اسٹیشنز کو بجلی کی عدم دستیابی کے باعث جنریٹرز کی مدد سے فعال رکھا گیا ہے۔

ایم ڈی واٹربورڈ تمام اعلیٰ افسران سے رابطے میں ہیں،شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے ساتھ منتخب نمائندوں سے رابطہ کرکے ان کے متعلقہ علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال سے آگاہی حاصل کررہے ہیں۔

Related Posts