سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کشمیریوں کی آوازکو دبایا جارہا ہے، شہریار آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کشمیریوں کی آوازکو دبایا جارہا ہے، شہریار آفریدی
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کشمیریوں کی آوازکو دبایا جارہا ہے، شہریار آفریدی

اسلام آباد:چیئر مین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کشمیریوں کی آواز کو خاموش کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر اکاونٹس کی بندش پر چیئرمین کشمیر کمیٹی سوشل میڈیا کمپنیوں کے دوہرے معیار کیخلاف میدان میں آگئے۔

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی نے پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل(ر) عامر عظیم باجوہ نے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی کو بریف کیا۔

شہریار آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کشمیریوں کی آواز کو خاموش کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔کشمیریوں کی حالت زار اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بہتر استعمال کے حوالے سے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہر یار آفریدی نے کہاکہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر اکاونٹس کیوں معطل کیے جارہے ہیں، پی ٹی اے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس کی معطلی کو موثر انداز سے اٹھائے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے ساتھ پی ٹی اے مسلسل رابطے میں ہے، کشمیریوں کی حمایت میں پوسٹ ہونے والے مواد کی بلاجواز بلاکنگ کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

Related Posts