سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا، چیخیں بلاول کی پریس کانفرنس میں واضح تھیں، شیخ رشید
پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا، چیخیں بلاول کی پریس کانفرنس میں واضح تھیں، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج عمران خان سے شوکت خانم ہسپتال میں 45 منٹ کی تفصیلی ملاقات ہوئی،عمران خان صحت مند ہیں۔

ویڈیو بیان میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں ملک کی سیاسی، اقتصادی اور لانگ مارچ کی صورتحال پر مشاورت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ راولپنڈی سے شروع کریں گے، 10 یا 15 دن کے بعد یہ لانگ مارچ شروع ہوگا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ انشاء اللہ ان چوروں، ڈاکوؤں، لیٹروں، کرپٹ اور سمراجی ایجنٹوں سے یہ ملک نجات حاصل کرے گا، حقیقی لانگ مارچ کو عمران خان کی قیادت میں اللہ تعالیٰ کامیابی دے گا اور پاکستان آگے بڑھے گا۔

اس سے قبل سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیمرا کی ناکام سینسرشپ سازش ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا لانگ مارچ ابھی ختم نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:پیمرا کی ناکام سینسرشپ سازش ہے، عمران خان کا لانگ مارچ ختم نہیں ہوا۔شیخ رشید

سابق وزیر اعظم عمران خان پر فائرنگ کے تناظر میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 3 روز سے ایف آئی آر نہیں کٹی۔ تھانے میں بجلی نہیں۔ سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

Related Posts