دلہن کی شادی میں فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہوگئی
شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہوگئی

بھارت میں شادی کی خوشی میں ایک دلہن نے فائرنگ کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوگئی۔

گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک دلہن کو شادی کے لباس میں فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی دلہن نے شادی کے موقع پر گلابی رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہوا تھا اور وہ شادی ہال کے باہر پستول کے ذریعے سے ہوائی فائرنگ کرتی نظر آرہی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Deepesh Thakur (@deepesh966)

مزید برآں اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے اپنی پستول سے تین فائر کیے جبکہ اس دوران وہ مسکراتی ہوئی نظر آرہی تھی، جس کے بعد وہ اپنی پستول کسی اور کو تھما دیتی ہے۔

ویڈیو کو انسٹاگرام پر کافی پسند کیا جارہا ہے اور اب تک 67 ہزار سے زیادہ لوگ اسے دیکھ چکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related Posts