ٹرین میں لڑکی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل، انتظامیہ حرکت میں آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرین میں لڑکی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل، انتظامیہ حرکت میں آگئی
ٹرین میں لڑکی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل، انتظامیہ حرکت میں آگئی

کراچی:سوشل میڈیا پر ٹرین میں لڑکی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ٹرین انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین کی کمرشل مینجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ مناسب جواب اور وضاحت نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔

آپریٹر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح ریلوے انتظامیہ کی مدعیت میں واقعے کے ذمہ داران کے خلاف متعلقہ تھانہ میں رپورٹ بھی درج کرا دی گئی ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کی شب ڈائننگ کار میں ہوا جہاں مسافر موجود نہیں ہوتے۔ اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کی ہدایات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ہندو طالبہ کی مسلم طالب علم کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل، انتہاء پسند ہندو تلملا اُٹھے

ترجمان نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث کسی ملازم کا تعلق پاکستان ریلویز سے نہیں ہے۔ ڈائننگ کار میں موجود عملہ پرائیویٹ آپریٹر کی طرف سے بھرتی کیا گیا۔

Related Posts