بلاول بھٹو اور نبیل گبول کی ملاقات کی ویڈیو نامکمل تھی، سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینئر پارٹی رہنما نبیل گبول کی وائرل ویڈیو کو نامکمل کہہ دیا۔

گزشتہ روز میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینئر پارٹی رہنما نبیل گبول کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ اس ویڈیو میں بلاول بھٹو نے نبیل گبول سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ تقریب میں نبیل گبول پہلی صف میں بیٹھے تھے، انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے قریب آنے کی کوشش کی تو بلاول بھٹو نے بظاہر انہیں روک دیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین میں سے کچھ بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے تو کچھ کا یہ کہنا تھا کہ یہ ویڈیو نامکمل ہے۔

تاہم، اب اس حوالے سے موقع پر موجود سعید غنی نے ٹوئٹ کی ہے، انہوں نے بتایا کہ دراصل یہ ویڈیو نامکمل ہے۔

سعید غنی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ سب میرے سامنے ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو نے نبیل گبول کو سنا پھرسلمان مراد پارٹی چیئرمین کی طرف آئے، اس کے بعد ہلکے پھلکے انداز میں چیئرمین بلاول نے کہا کہ ’ساری باتیں یہاں کروگے کیا‘۔

مزید برآں، ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اس ملاقات کی مکمل ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کو پارٹی رہنما نبیل گبول سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Posts