متاثرین برسات کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

”جمہوریت بہترین انتقام ہے“بلاو ل بھٹو کا یوسف رضا گیلانی کی فتح پر ردِ عمل
”جمہوریت بہترین انتقام ہے“بلاو ل بھٹو کا یوسف رضا گیلانی کی فتح پر ردِ عمل

عمر کوٹ:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت متاثرین برسات کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑے گی، متاثرین کی بحالی کیلیے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں وفاقی حکومت نے سندھ کی عوام کولاوارث چھوڑاہواہے۔سندھ کے ان متاثرین کی مدد اور بحالی کیلیے وزیراعظم عمران خان کو ان متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہیے۔

عمرکوٹ میں شدید بارشوں سے بے گھر ہونے والے متاثرین سے خطاب میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں حالیہ شدید بارشیں قدرتی آفات ہے سندھ کے عوام کی اس مشکل وقت میں مدد کیلیے پورے پاکستان کو آگے آنا ہوگا صاحب ثروت لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے رتنور روڈ پر قائم بارش زدگان کی عارضی خیمہ بستی میں متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور سندھ حکومت کو آپکی مشکلات اور پریشانیوں کا بخوبی احساس ہے انشااللہ آپ کی بحالی اور اپنے گھروں کو واپسی کیلیے سندھ گورنمنٹ تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

بلاول بھٹو نے متاثرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بی بی کا بیٹا آج آپ سے ملنے آیا ہے مجھے آپ کے دکھوں کا احساس ہے پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ہم انشااللہ متاثرین کی ہرممکن مدد کرینگے اس نازک صورتحال میں وفاقی حکومت کو قومی سوچ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کو سندھ کی عوام کو حقوق دینے ہونگے کراچی لاہور کی طرح عمرکوٹ کیلیے بھی وفاق کو پیکج دینا ہوگا بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر وفاق نے حقوق نہ دیے تو پھر اسلام آباد کی طرف پہنچا جائے گا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پارٹی اور سندھ گورنمنٹ آپ کے ساتھ کھڑی ہے آپ لوگ اس مشکل حالات کا مقابلہ کررہے ہوں آپ کی صحت جان مال اور روزگار کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔

Related Posts