گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالر نے روپے کی درگت بنادی، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ڈالر نے روپے کی درگت بنادی، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 2 روپے اور 3.80 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فاریکس ایسو سی ایشن کے مطابق گذشتہ روزمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 155.70 روپے اور قیمت فروخت156.20 روپے پر بدستور برقراررہی تاہم یورو کی قدر50 پیسے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 172.80 روپے سے بڑھ کر173.30 روپے اور قیمت فروخت174.80 روپے سے بڑھ کر175.30 روپے ہو گئی ۔

اسی طرح برطانوی پونڈ کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 199.60 روپے سے بڑھ کر 199.80 روپے اور قیمت فروخت201.60 روپے سے بڑھ کر 201.80 روپے کی نئی بلند سطح پر جا پہنچی۔

Related Posts