کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اٗڑان کا سلسلہ جاری ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک میں کاروبار کےدوران ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔
کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس دیوالیہ ہوگیا
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے اضافے کے بعد 221.69 روپے کا ہوگیا تھا۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 95 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے ذمے کمرشل لونز کی مد میں 95 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 95 کروڑ سے گھٹ کر 13 ارب 72 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 95 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کمی سے 7 ارب 95 کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالرز کمی سے 5 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔