امریکا کا یوکرین کیلئے 30 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کا یوکرین کیلئے 30 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کا اعلان
امریکا کا یوکرین کیلئے 30 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کا اعلانامریکا کا یوکرین کیلئے 30 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کا اعلان

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کا اعلان کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلحہ پیکج میں ائیرڈیفنس سسٹم اور ایمونیشن شامل ہے۔

اس کے علاوہ پیکج میں پٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹمز، اے آئی ایم 7 ائیر ڈیفنس میزائل، ایونجر ائیر ڈیفنس سسٹمز اور اسٹرنگر اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کے لیے ایمونیشن شامل ہے۔

ہائی موبیلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹمز، 155 ایم ایم اور 105 ایم ایم آرٹیلری رانڈز، 105 ایم ایم ٹینک ایمونیشن اور زونی ائیرکرافٹ راکٹ بھی پیکج کا حصہ ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق یوکرین کی فوری اور طویل مدتی جنگی ضروریات پوری کی جائیں گی اور یوکرین کی مشرقی اور جنوبی علاقوں سے روسی فوج کو نکالنے کی تیاریاں جاری ہے۔

مزید پڑھیں:عام پاکستانی شہریوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات نہ چلائے جائیں، ہیومن رائٹس واچ

پینٹاگون کا کہنا تھا کہ روسی حملے کے بعد یوکرین کو 37.6 ارب ڈالر کی امریکی سکیورٹی امداد دی گئی ہے، امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

Related Posts