امریکا کا یوکرین کیلئے 2 ارب ڈالر کے دفاعی پیکج کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کا یوکرین کیلئے 2 ارب ڈالر کے دفاعی پیکج کا اعلان
امریکا کا یوکرین کیلئے 2 ارب ڈالر کے دفاعی پیکج کا اعلان

واشنگٹن:امریکا کی جانب سے کیف کے لیے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کردیاگیا ہے۔

غیر ملکی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیکج میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز، آرٹلری رانڈز، ڈرونز اور لیزر گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے ہتھیار شامل ہیں۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ نئے ہتھیار یوکرین کی مختصر مدت کی اہم صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ یوکرین کی مسلح افواج کی اپنی سرزمین کے دفاع اور طویل مدت تک روسی جارحیت کو روکنے کے لیے پائیدار صلاحیت کے لیے مسلسل وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس پیکج کے ساتھ امریکا کی جانب سے سال 2021 سے یوکرین کو فراہم کی جانے والے ہتھیاروں کی سپلائی کا حجم 40 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جس میں سے زیادہ تر حصہ 24 فروری 2022 کو روس کے حملے کے بعد دیا گیا۔

یہ اقدام جنگ کے ایک اہم موڑ پر سامنے آیا، یوکرین ایک ممکنہ شدید زمینی مہم کی تیاری کے لیے اسلحے کو ذخیرہ اور فوجیوں کو تربیت دے رہا ہے تاکہ روسی فوجیوں کو جنوب مشرقی اور جنوبی یوکرین کے بڑے حصوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جا سکے جس پر اس کا قبضہ ہے۔

نئی خفیہ معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ڈرون یا عملے کے بغیر فضائی گاڑی(یو اے ویز)، ایران میں بنائی گئی تھی اور بحیرہ کیسپین کے اس پار بھیجی گئی تھے جسے روسی افواج نے یوکرین کے خلاف استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:جاپان کو بڑے پیمانے پر غیر ملکی ملازمین کی ضرورت پڑ گئی

دریں اثنا وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ روس ایران کے ساتھ اپنے دفاعی تعاون کو گہرا کر رہا ہے اور اسے سیکڑوں یک طرفہ حملہ کرنے والے ڈرون ملے ہیں جنہیں وہ یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

Related Posts