اپوزیشن کا اوپر والا خانہ خالی ہے، ساری سامراجی سنڈیاں ڈی چوک میں فارغ ہو جائیں گی۔ شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غریب کا مسئلہ مہنگائی اورشہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے،شیخ رشید
غریب کا مسئلہ مہنگائی اورشہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے،شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نے 4 سال کنفیوزن پھیلائی،اب ایک سال رہ گیا ہے، اپوزیشن کا اوپر والا خانہ خالی ہے، یہ ساری سامراجی سنڈیاں ڈی چوک میں فارغ ہوجائیں گی۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں اور جنہیں پاکستان کی فکر ہے وہ ان کو سمجھا رہے ہیں کہ اپنے معاملے افہام و تفہیم سے حل کریں، وہ جمہوریت کے سپورٹر ہیں اور وہ پاکستان کے لیے سوچ رہے ہیں، وہ کسی کے ساتھ نہیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں حالات کنٹرول کریں گے اور نہ ہوسکے تویہ جانیں اوران کا کام جانے،کوئی حادثہ ہو گیا تو نقصان اپوزیشن کا ہوگا۔

سیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی، اُن کی حکومت کے 4 سال پورے ہوگئے ہیں اور وہ باقی ایک سال بھی پورا کریں گے جبکہ پنجاب کی سیاست کے بارے میں کچھ علم نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30 مارچ تک ہفتہ بہت زوردار ہوگا، مولا جٹ کی سیاست بالکل نہیں چلے گی لہٰذا آپ 23 مارچ کوآئیںہم پورا تحفظ فراہم کریں گے، اگرکسی کوروکاگیاتومیں ذمہ دارہوں۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے صدرعارف علوی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری کردیا

مزید برآں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے 172 لوگ پورے نہیں ہیں، مارکیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں، بکنے والے رسوا ہوتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتے، اتحادیوں اوراپنے اراکین پراعتماد ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آخری گزارش ہے کہ ملک کوانتشارکی طرف نہ جانے دیں، انارکی ملک میں مت پھیلائیں،اس کانتیجہ انتہائی الٹانکلے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ کے بارے میں کچھ کہوں گا تووہ خفاہوجائے گی بس چوہدریوں کومشورہ ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

Related Posts