امریکا اور بھارت دہشتگرد ریاست اسرائیل کے کھلے حامی ہیں، سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت کھل کر دہشت گرد ریاست اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں، مسلم ممالک کو اپنے اختلافات ختم کرکے اسرائیل کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

جماعت اسلامی لاہور کے مرکز منصورہ سے جاری ہونے والے فلسطین کی صورتحال پر بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ امت مسلمہ کا یک جان ہوکر ظالم کے مقابل کھڑا وقت کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کو فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر اہم کردار ادا کرنا ہوگا ، جبکہ دیگر اسلامی ممالک او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں تاکہ دنیا کو مسلمانوں کے اتحاد کی آواز پہنچے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کو آپسی تنازعات ختم کرکے مظلوم کشمیریوں اور نہتے فلسطینیوں کے معاملے پر بھارت اور اسرائیل کو واضح پیغام دینا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی 21 مئی کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے پاکستانیوں کو اکٹھا کرے گی، عوام کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ریلیوں میں شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Related Posts