بے روزگار نوجوان نے اپنے گزربسر کے لئے جوکر کا روپ دھار لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے روزگار نوجوان نے اپنے گزربسر کے لئے جوکر کا روپ دھار لیا
بے روزگار نوجوان نے اپنے گزربسر کے لئے جوکر کا روپ دھار لیا

اسلام آباد:شہر اقتدار میں ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد عمار نے اپنے گزربسر کے لئے جوکر کا روپ دھار لیا۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد عمار نے بتایا کہ ہم لوگ ضلع جھنگ شورکوٹ کے رہائشی ہیں والد والدہ کے علاؤہ گھر میں چار بھائی اور ایک بہن ہے، گزارہ کرنا مشکل ہورہا تھا،میرے والد فروٹ کا ٹھیلا لگاتے ہیں جبکہ والدہ گھروں میں کام کرتی ہے اس کے باوجود بھی گزارہ نہیں ہو رہا تھا باقی بھائی کوئی کام کاج نہیں کرتے۔

عید الفطر پر کپڑے جوتے وغیرہ خریدنے تھے کام کوئی مل نہیں رہا تھا،میں اتنا پڑھا لکھا نہیں ہوں کہ ڈھنگ کی کوئی نوکری مل سکے، لہٰذا بہت سوچنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ جیسے گولڈن مین شہر کے مختلف چوکوں چوراہوں پر کھڑے ہو کر رزق کماتے ہیں تو میں کیوں نہیں کما سکتا۔

عید پر میں نے اور گھر والوں نے خریداری کرنی تھی،گھر میں اتنے پیسے نہیں تھے کہ عید الفطر کی خریداری کر سکیں تو پھر میں نے جوکر کا روپ دھار لیا اور خود سے اپنا نام جوکر ون رکھ لیا اب لوگ مجھے راؤنڈ اباؤٹ پر کھڑے دیکھتے ہیں، تو اپنی خوشی سے سو روپے پچاس روپے دے جاتے ہیں۔

اس طرح میری مالی طور پر مدد ہو رہی ہے بچے میرے ساتھ فوٹو بنواتے ہیں، یہ روپ میں نے صرف اپنے اور اپنے گھروالوں کے گسر بسر کے لئے اپنایا ہے،روزانہ کی بنیاد پر میں دو ہزار یا اس سے زائد پیسے کما لیتا ہوں اب میں بھی اور میرے بہن بھائی بھی عید کی خریداری کر سکیں گے بجائے میں کسی سے بھیک مانگتا میں نے جوکر بننا بہتر سمجھا۔

Related Posts