برطانیہ نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردیں، نام ریڈ لسٹ میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا
برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

لندن:عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں پاکستان کے علاوہ کینیا، بنگلا دیش اور فلپائن کو بھی شامل کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والوں پر پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی، ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والے برطانوی شہریوں کو 10 دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بھی برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا۔مذکورہ فیصلے کے بعد پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا ویکسین کے بعد وائرس کاقاتل روبوٹ بھی سامنے آ گیا

Related Posts