حالات کا جبر، صدر ایردوان اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دونوں ملکوں میں بڑے عرصے سے سفارتی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات کریں گے۔ یہ بات یائر لیپڈ کے دفتر نے ہفتے کے روز باضابطہ طور پر بتائی ہے۔ اسرائیلی حکام اس امکانی ملاقات کو ایک اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں ، انہیں توقع ہے کہ اس ملاقات کے نتیجے میں کافی عرصے سے رکے ہوئے معاملات میں بہتری پیدا ہوگی اور دو طرفہ امور آگے بڑھیں گے۔

واضح رہے دونوں ملکوں نے 2018 سے اپنے سفیروں کو ایک دوسرے ملک سے واپس بلا لیا تھا۔ ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان فلسطینی تنازع پر اکثر مسئلہ رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بچوں کو ڈینگی سے بچانا اوّلین ترجیح، کراچی کے اسکولز میں اسمبلی اور پی ٹی معطل

پچھلے ماہ اس معاملے میں بہتری کا امکان تب پیدا ہوا تھا جب دونوں ملکوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے اپنے سفیروں کی دوطرفہ تقرری کریں گے۔ اس سے قبل ماہ مارچ میں اسرائیلی صدر نے ترکیہ کا دورہ بھی کیا تھا۔

اسرائیلی صدر کا عہدہ اگرچہ رسمی نوعیت کا ہے تاہم دونوں ملکوں کے درمیان یہ ایک اہم موقع تھا۔ صدر ترکیہ طیب ایردوآن کی دعوت پر ہونے والا یہ دورہ 2008 کے بعد یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ تھا۔

اسرائیلی صدر کے دورے کے دو ماہ بعد ترکیہ کے وزیر خارجہ اسرائیل کا دورہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی معاہدوں کو وسعت دینے کی بات ہوئی۔ معاہدہ ابراہم کے تحت عرب دنیا میں اسرائیل کے لیے پیدا ہونے والی قربت کے ماحول میں یہ اہم پیش رفت ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر یونان کے وزیر اعظم سے بھی یائر لیپڈ کی متوقع ملاقات کی اطلاع دی ہے۔

Related Posts