اورنگی ٹاؤن، گھر سے 12سالہ یتیم بچی کی پھندا لگی لاش برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اورنگی ٹاؤن، گھر سے 12سالہ یتیم بچی کی پھندا لگی لاش برآمد
اورنگی ٹاؤن، گھر سے 12سالہ یتیم بچی کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ایک گھر سے 12 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق بچی کے گلے میں رسی بندھی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سہائی عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر مذکورہ واقعہ خودکشی کا نہیں لگ رہا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہوسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے فی الوقت کوئی خاتون ڈاکٹر دستیاب نہیں ہے۔اہل محلہ نے بتایا کہ بچی اپنے گھر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتی تھی۔

مزید پڑھیں: دو سگی بہنوں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

اہل محلہ کے مطابق متوفیہ بچی کی والدہ انتقال کرچکی ہیں، بچی کے والد صبح بچوں کے ساتھ ناشتہ کرکے اپنے کام پر چلے گئے تھے۔

Related Posts