سانحہ موٹر وے سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی،مہوش حیات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات نے اب تک بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مہوش حیات نے اب تک بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور:مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ موٹر وے زیادتی واقعہ کے بعد حکومت ایسے جرائم سے متعلق پہلے سے موجود قوانین میں موثر ترامیم کرے اورجب تک اسے قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظوری نہیں مل جاتی اس کیلئے آرڈیننس جاری کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے اور اگر آج ہم نے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہ اٹھائے تو ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں ہوگا۔

ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے کہا کہ جس کسی نے بھی یہ واقعہ سنا ہے اس کا دل دہل گیا ہے، جو لوگ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک ماں کو اس کے بچوں کے ساتھ درندگی کا نشانہ بنا سکتے ہیں وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں اس لئے سپیڈی ٹرائل کے ذریعے انہیں عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ کمسن بچوں اور خواتین سے درندگی کرنے والوں کے لئے قوانین میں ترامیم کرے اور اس کیلئے فی الفور قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلائے جائیں۔

Related Posts